لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں سال 2023ء کی پہلی آئینی درخواست دائر

لاہور (لاہورنامہ) لاہور ہائی کورٹ میں سال2023 ء کی پہلی آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست عمرانہ ٹوانہ کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں وفاقی حکومت ،پنجاب حکومت ، محکمہ ماحول ،کلائمیٹ چینج سمیت ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بہت تیزی سے گرین ایریا ختم کیے جا رہے ہیں ،سبز علاقہ ختم ہونے سے ماحول خراب ہو رہا ہے اور فضاء آلودہ ہورہی ہے۔

آئین کے آرٹیکل نواور 14 کا تحفظ فراہم کرنا ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سبز ایریا ختم کرنے کے حوالے سخت سے سخت قانون سازی کی جائے ، شہروں دیہاتوں میں اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ، پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے اس کو سختی سے نمٹا جائے ۔عدالت سبز ایریا ختم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے ۔