دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول

دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر

لاہور (لاہورنامہ) ملک میں دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول اور ٹرین آپریشن بدستور بری طرح متاثر رہا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

لاہور ائیرپورٹ پردھند کے باعث اندرون بیرون ملک آمدورفت کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں. جبکہ کئی غیر ملکی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا ۔تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں میں سلالہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 128، ابوظہبی سے لاہور پرواز ای وائے 241،جدہ سے لاہور کی پرواز پی اے 471، ابوظہبی سے لاہور کی پرواز پی اے431،لاہور سے مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائے 344،

لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی اے 470،لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز او ڈی 132،لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 243 ،لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز پی اے 430 ،لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائے 242،لاہور سے جدہ جانے والی پرواز ایس وی 737،لاہور سے استنبول جانے والی پرواز پی کے 707،لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 759 شامل ہیں۔

جبکہ او ڈی 131کوالالمپور سے لاہور کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑا گیا، ای ار 724دبئی-لاہور کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑا گیا،پی اے 411 دبئی-لاہور کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑا گیا، پی بیف 147 کراچی-لاہور کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑا گیا،ایس وی 738جدہ-لاہور کراچی کی طرف موڑا گیا اور پی کے 204 دبئی-لاہور اسلام آباد کی طرف موڑا گیا ۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی کہ براہ کرم ہوائی اڈے روانگی سے پہلے اپنی ایئر لائن سے رابطہ میں رہیں۔ دوسری جانب ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث ٹرین شیڈول بدستور متاثر رہا اور کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں ۔

قراقرم ایکسپریس 6گھنٹے کی تاخیر کا شکار، کراچی ایکسپریس5گھنٹے تاخیرکا شکار، علامہ اقبال ایکسپریس5گھنٹے تاخیر کا شکار، تیزگام ایکسپریس 4گھنٹے تاخیر کا شکار،بزنس ایکسپریس ساڑھے 4گھنٹے تاخیر کا شکار، پاکستان ایکسپریس ساڑھے 4گھنٹے تاخیر کا شکار،رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار، ملت ایکسپریس 3گھنٹے تاخیر کا شکارم خیبر میل ایکسپریس ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار،

لاہور جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار اور فریدایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔شدید سرد موسم میں مسافر سٹیشنوں پر ٹھٹھرتے گاڑیوں کی راہ دیکھتے رہ گئے۔