مقبوضہ کشمیر

او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی حمایت پر مبنی قرارداد منظور ہونا پاکستان کی جیت ہے، خرم شیر زمان

کراچی:تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی حمایت پر مبنی قرارداد منظور ہونا پاکستان کی جیت ہے۔اس قرارداد سے بھارت کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، میڈیا کو جاری بیان میں خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ قرارداد کا منظور ہونا پاکستان کے سفارتی تعلقات کی کامیابی کا ثبوت ہے،پاکستان کے سفارتی تعلقات تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہیں بھارت ایک امن دشمن ملک ہے،عمران خان کا وڑن نا صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں امن کا قیام اور خوشحالی ہے