بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ چین میں آٹھ جنوری سے "کلاس بی مینجمنٹ ” نافذ العمل ہونے کے بعد سے، بیرونِ ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو اپنے ملک سےروانہ ہونے سے 48 گھنٹے قبل نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کروانا ہوگا.
منفی نتائج والے افراد چین آسکتے ہیں۔ اگر ٹسٹ کا نتیجہ مثبت ہو تو متعلقہ شخص کو نتیجہ منفی ہونے کے بعد ہی چین آنا چاہیے۔علاوہ ازیں معمولی بخار اور دیگر علامات والےافراد کو کسٹمز کی طرف سے ٹیسٹ کیا جائے گا اور اگر نتائج مثبت ہوئے مگر وہ شخص علامات کے بغیر ہوا یا کسی بھی سنجیدہ نوعیت کی بیماری کا شکار نہ ہوا تو وہ اپنے گھر یا جہاں بھی وہ قیام کر رہا ہو وہاں پر ہی قرنطینہ ہو سکتا ہے ۔