بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ رپورٹ میں جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے بارے میں اعدادوشمار کی درستگی اور اعدادوشمار جمع کرنے کےطریقہ کار کے بارے میں کسی نتیجے تک نہیں پہنچا گیا ہے ۔
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی تحقیقات ابھی جاری ہیں مگر جاپان نے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے منصوبے کی منظوری دے دی جو کہ ایک غیرذمہ دار عمل ہے۔
چینی ترجمان نے کہاکہ سمندر میں جوہری آلودہ پانی کا اخراج جاپان کا نجی معاملہ نہیں ہے۔جاپان پر ایک مرتبہ پھر زور دیا جاتا ہے کہ وہ عالمی برادری کے جائز مطالبہ کو اہمیت دیتے ہوئے ہمسایہ ممالک ،جزائربحرالکاہل کے ممالک اور متعلقہ عالمی تنظیموں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرے اور شفاف ، سائنسی اور محفوظ انداز میں جوہری آلودہ پانی کے مسئلے کو حل کرے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے جاپان کے فوکوشیما میں جوہری آلودہ پانی کے مسئلے کے حل کے بارے میں تیسری جائزہ رپورٹ جاری کی۔