جنگلی گینڈا

لاہو چڑیا گھر میں موجود آخری جنگلی گینڈا اوردریائی گھوڑے کا مسلسل تنہائی کی وجہ سے دماغی امراض میں مبتلاہونے کا خطرہ

لاہور: لاہو چڑیا گھر میں موجود آخری جنگلی گینڈا اوردریائی گھوڑا مسلسل تنہائی کی وجہ سے دماغی امراض میں مبتلاہونے کا خطرہ پیداہوگیا ہے جو ان کے لئے جان لیواثابت ہوسکتا ہے،لاہورچڑیا گھرمیں موجود یہ دونوں نایاب جانورتنہازندگی گزاررہے ہیں جوان کی زندگی کے لئے مسلسل خطرناک ثابت ہورہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہورچڑیاگھرمیں موجود افریقن نسل کانرگینڈا جولائی 2006 میں یہاں لایا گیا تھا، اس وقت اس کی عمرتقریبا 20 سے 22 سال ہے اوریہ جوان ہے ۔ 2014 میں اس کی مادہ کی موت واقع ہوگئی تھی جس کی وجہ سے اب گینڈا گزشتہ 5 سال سے تنہازندگی گزاررہا ہے۔پاکستان میں افریقن نسل کا یہ اکلوتا گینڈا ہے ۔رواں سال جنوری میں بہاولپورکے لال سوہانراپارک میں مادہ گینڈا ہلاک ہوگئی تھی اوراس کی جدائی میں صرف ڈیڑھ ماہ بعد ہی نرگینڈابھی دم توڑگیا تھا۔