ونٹر پیکیج تقسیم

ونٹر پیکیج تقسیم کا مقصد سردی کی شدت سے بچانا ہے، ضیاء الدین انصاری

لاہور(لاہورنامہ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت عظیم عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔

محسن انسانیت حضور نبی اکرم ﷺ نے انسانوں کو باہمی ہمدردی اور خدمت گزاری کا درس دیا ہے۔ طاقتوروں کو کمزوروں پر رحم و مہربانی اور امیروں کو غریبوں کی امداد کرنے کی تاکید و تلقین فرمائی ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن اور الخدمت گروپ کے تعاؤن سے ونٹر پیکیج تقسیم کا مقصد مستحق لوگوں کو سردی کی شدت سے بچانا ہے۔شدید سردی میں ٹھٹھرتی زندگیاں کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کا کردار قابل تحسین ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاونڈیشن اور الخدمت گروپ کے تعاؤن سے مستحق افراد میں ونٹر پیکیج تقسیم تقریب سے خطاب کرتیہوئے کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ حکومت اشیاء خرودونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غربیوں پر زندگی تنگ کررہی ہے۔

گندم،آٹے، گھی سمیت دیگر اشیاء خرودونوش کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ نے غریبوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ گندم اور آٹے کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ کرکے عوام کوفاقوں پر مجبور کیا جارہا ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ سستے آٹے کی قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوز اور منافع خور کسی رعایت کے مستحق نہیں حکومت اور ضلعی انتظامیہ ایسے قومی مجرموں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے۔

جماعت اسلامی لاہور 5 جنوری کوآٹا کی مصنوعی قلت کے خلاف کل 5جنوری، بروز جمعرت، بوقت دوپہر 1 بجے، بمقام ڈی سی آفس (لوئرمال) لاہور کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریگی۔ احتجاجی مظاہرے میں ارکان و کارکنان علاقی وسطی، شمالی اور جے آئی یوتھ لاہور، امید واران قومی و صوبائی اسمبلی اور یوسیز گروپ لیڈرز سمیت بڑی تعداد میں شہری شرکت کریں گے .