نیشنل میوزیم کا دورہ

چین کی خاتون اول اور فلپائنی صدر کی اہلیہ لیزا کا چین کے نیشنل میوزیم کا دورہ

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان اور فلپائنی صدر مارکوس کے ساتھ چین کے سرکاری دورے پر آئی ہوئی فلپائنی صدر کی اہلیہ لیزا نے چین کے قومی عجائب گھر کا دورہ کیا۔

دونوں فریقوں نے خوشی سے دونوں ممالک کی پرانی نسلوں کے رہنماؤں کے درمیان تبادلوں کی تاریخ کو یاد کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ترقی پر خوشی کا اظہار کیا۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ "مہربان ہمسایوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا اور تمام اقوام کو ہم آہنگ کرنا” چینی قوم کا طرز زندگی ہے۔

چین اور فلپائن قریبی پڑوسی ہیں، اور فلپائن میری ٹائم سلک روڈ کے ساتھ منسلک ایک اہم ملک ہے۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کے عوام روایتی دوستی کو آگے بڑھائیں گے اور چین اور فلپائن کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

لیزا نے پھنگ لی یوان کا قومی عجائب گھر کا دورہ کرنے کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا، میوزیم میں دکھائے گئے شاندار نوادرات کی تعریف کی اور کہا کہ وہ چین کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں بہتر اور تفصیلی انداز میں جان پائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کو شاہراہ ریشم کی روح کو روشن کرتے ہوئے باہمی اعتماد اور دوستی کو مسلسل فروغ دینا چاہیے۔