سعودی وزیر اعظم

جنرل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر اعظم و ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

جدہ (لاہورنامہ) پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر اعظم و ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مملکت کے سیاحتی مقام العلا کے سرمائی کیمپ میں ان سے ملاقات کی.

جنرل سید عاصم منیر
جنرل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر اعظم و ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ اور مشترکہ تشویش کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس موقع پرسعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیرڈاکٹرمساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔
پاکستان کی جانب سے میجر جنرل محمد عرفان، پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور، پاکستانی سفارتخانے میں ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم نے شرکت کی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا یہ دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے تناظر میں ہے جس میں دفاعی شعبہ بھی شامل ہے.