ٹرینوں کی

فروری میں ٹرینوں کی مجموعی پنکچوایلٹی 96فیصد رہی

لاہور:ریلوے لاہور ڈویژن کے ڈویژنل کنٹرول آفس کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2019 میں ٹرینوں کی مجموعی پنکچوایلٹی 96 فیصد رہی۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے لاہور ڈویژن بڑی ہونے کی حیثیتسے روزانہ 70 پسنچر ٹرینیں کنٹرول کرتی ہے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر ناصر نذیر نے ڈویژنل کنٹرول آفس ریلوے لاہور ڈویژن کی ماہانہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹرین آپریشن کے دوران تمام قابل عمل حفاظتی اصولوں کے مطابق ٹرین آپریشن کو رواں دواں رکھتے ہوئے ریلوے لاہور ڈویژن نے ٹرینوں کی مجموعی پنکچوایلٹی 96 فیصد حاصل کی ہے۔ ڈی ٹی او ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ فروری میں میل اینڈ ایکسپریس ٹرینیں 95 فیصد جبکہ انٹر سٹی ٹرینیں 96 فیصد کے علاوہ پسنجر ٹرینیں بھی 97 فیصد بروقت رہیں۔ مزید براں میل اینڈ ایکسپریس ٹرینیں 5 دن، انٹرسٹی ٹرینیں بارہ دن جبکہ پسنجر ٹرینیں بائیس دن سو فیصد بروقت بھی رہیں۔