نئے وائرس سےمتعلق معلوما ت

امریکہ اپنے ملک میں نئے وائرس سےمتعلق معلوما ت کو شیئر کرے،وانگ وین بین

بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے پوچھاکہ اس وقت امریکہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم XBB.1.5 تیزی سے پھیل رہی ہے، کیا امریکہ نے چین کے ساتھ متعلقہ معلومات اور ڈیٹا کا اشتراک کیا ہے؟

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ گلوبل انفلوئنزا شیئرنگ ڈیٹا بیس میں کورونا وائرس کے اوپن سورس ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ وبا کے پھیلنے کے بعد تین سالوں میں کورونا وائرس کی مختلف اقسام امریکہ میں پھیل چکی ہیں اور یہ ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں نئے کورونا وائرس کی سب سے زیادہ مختلف اقسام موجود ہیں۔

کورونا کی نئی قسم XBB.1.5امریکہ میں سب سے تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہ امریکہ میں انفیکشن کے 40% سے زیادہ کیسوں کا سبب ہے۔ امریکہ کو اپنے ملک میں وبا سے متعلق معلومات اور ڈیٹا کو عالمی ادارہ صحت اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ بروقت کھلے اور شفاف انداز میں شیئر کرنا چاہیئے اور اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنےچاہئیں۔