لاہور (لاہورنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست نمٹا دی۔
ہائیکورٹ میں عمران خان کو پارٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ اب تو الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی سے ہٹانے کی کارروائی شروع کردی ہے.
ووٹر کی عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست بظاہر غیر موثر ہوچکی ہے۔اظہر صدیق کی درخواست بھی غیر موثر ہوگئی کیونکہ عمران خان نے خود اپنی نااہلی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔
درخواست گزار اظہر صدیق نے عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست واپس لے لی۔ عدالت نے عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنا ہر نمٹا دی۔