شیخ رشید

پاکستان کو خطرہ باہر سےنہیں بلکہ ملک کے اندر سے ہے، شیخ رشید

راولپنڈی (لاہورنامہ) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے 6 ارب ڈالر کمرشل اکاونٹ کا حوالہ دے کر فارن اکاونٹ ہولڈروں کو خوف زدہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ معاشی، سیاسی عدم استحکام صوبائی یکجہتی کے لئے بھی خطرہ ہے، غریب اور مقروض کا کوئی ملک دوست نہیں ہوتا اسے استعمال کیا جاتا ہے، پاکستان کو خطرہ بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندر سے ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بچانے کا فیصلہ شفاف الیکشن کریں گے، آج سے اہم سیاست شروع ہونے جا رہی ہے، 100 دن میں حکومت کے ہنی مون کو الیکشن شیڈول سے گزرنا ہوگا، حکومت کی کوئی ساکھ نہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای نے پیسے واپس منگوا لیے ہیں.

سعودی عرب میں آرمی چیف کی وجہ سے مدد مل سکتی ہے، ان کی وجہ سے نہیں، 77 وزرا، 165 لگژری گاڑیاں اور چارٹر جہاز کے لئے پیسے ہیں، آٹے کے تھیلے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔