لاہور (لاہورنامہ) کمشنر لاہور محمد عامر جان نے لبرٹی مارکیٹ گلبرگ کا دورہ کیا۔لاہور کے مصروف ترین تجارتی مرکز میں صفائی، تجاوزات، پارکنگ اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے پارکنگ ایریا گراونڈ میں پبلک ٹوائیلٹس کو فوری فعال کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ لبرٹی مارکیٹ کی صفائی بہترین ہے۔ مارکیٹ میں علیحدہ چھوٹے کنٹینرز لگ چکے ہیں۔ کمشنر لاہور نے لبرٹی پارکنگ سائٹ کی صفائی پر اظہار عدم اطمینان کرتے ہوئے لیپارک کو ہدایت جاری کیں کہ چوبیس گھنٹوں میں پارکنگ ایریا مکمل صاف ہونا چاہیے۔
کمشنر لاہور کو لبرٹی مارکیٹ کے تاجروں نے مارکیٹ میں نئی کاروبار دوست سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لبرٹی مارکیٹ میں دکانوں کے بورڈز کو یکساں اور قابل کشش بنانے کیلئے تاجر اور نمائندہ ایسوسی ایشن تجاویز سامنے لائے جس سے اس مارکیٹ کو خوبصورت بنانے کیلئے مدد ملے گی۔