ذلت اور تنہائی

نواز شریف کو سیاسی ذلت اور تنہائی کا شکار کرنے میں بنیادی کردار پرویز رشید اور مریم صفدر کا ہے‘فیاض الحسن چوہان

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سیاسی ذلت اور تنہائی کا شکار کرنے میں بنیادی کردار پرویز رشید اور مریم صفدر کا ہے،ان کے مشوروں پر عمل کر کے ہی نواز شریف اس حال کو پہنچے ہیں،مودی کو اپنی فوج اور میڈیا سمیت شرم سے ڈوب مرنا چاہئے،ہم نے ان کا زندہ پائلٹ بھیجا اور انہوں نے ہمارے شہری کی میت بھیجی، مودی میں زرا سی بھی شرم باقی ہے تو سیاست چھوڑ دے۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہاکہ نواز شریف کو سیاسی ذلت اور تنہائی کا شکار کرنے میں بنیادی کردار پرویز رشید اور مریم صفدر کا ہے،ان کے مشوروں پر عمل کر کے ہی نواز شریف اس حال کو پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پرویزرشید نے ہمیشہ اپنے ٹھنڈے ٹھنڈے لہجے میں عمران خان صاحب کے لئے گرم گرم بولا ہے۔ پرویز رشید عمران خان صاحب سے بغض، عناد اور حسد کے معراج اولی پر فائز ہیں۔ عمران خان کے امن کے لیے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے اب بھارت میں بھی مودی پر تنقید کی جا رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پاک سرزمین کے محافظوں کو میرا سلام، وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں جوانوں کو میں سیلوٹ کرتا ہوں،مودی کو اپنی فوج اور میڈیا سمیت شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔ہم نے ان کا زندہ پائلٹ بھیجا اور انہوں نے ہمارے شہری کی میت بھیجی۔ مودی میں زرا سی بھی شرم باقی ہے تو سیاست چھوڑ دے۔انہوں نے کہاکہ مودی کو میرا مشورہ ہے کہ واپس گجرات جا کر ریلوے سٹیشن پر چائے کا کھوکھا لگا لے۔ بھارت یاد رکھے کہ وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کی قیادت میں تمام پاکستانی متحد ہیں۔ہم امن کے خواہاں ہیں لیکن کسی بھی جارحیت کے جواب میں منہ توڑ جواب دیں گے۔مودی کان کھول کر سن لو یہ پاکستان ہے جان اپنی اور جان تو سب کو پیاری ہے۔بھارت کی صرف غلط فہمی ہے کہ پاکستان کو شکست دے سکتاہے۔بھارت کی اپنی بہادری صرف فلموں تک محدود ہے، حقیقت میں ابھی نندن جیسا حال ہوتا ہے۔