تعلیمی اداروں کے لیے صفائی, عاطف چوہدری

بڑے تعلیمی اداروں کے لیے صفائی کی سہولیات فراہم کریں گے، عاطف چوہدری

لاہور (لاہورنامہ) چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی عاطف چوہدری نے قائداعظم ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ اکیڈمی و ایلیمنٹری سکول چونگی امر سدھوکا دورہ کیا۔

اسکول وٹریننگ اکیڈمی کے پرنسپل نے چیئرمین کو صفائی کے علاوہ دیگر مسائل کے بارے بھی بریفنگ دی۔عاطف چوہدری نے متعلقہ ٹاؤن مینیجر کو اسکول کے اندرونی و بیرونی حصے کی صفائی کے لیے اضافی ریسورسز مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سید عاطف چوہدری نے کہا کہ ٹریننگ اکیڈمی میں پنجاب بھر سے اساتذہ ٹریننگ کے لیے آتے ہیں۔ ایلیمنٹری حصے میں 1400 سٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں۔ بڑے تعلیمی اداروں کے لیے صفائی کے اضافی ریسورسز مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

اسکولوں اور اکیڈمی کے منتظمین نے خالی پوسٹوں پر عملے کی تعیناتی بارے درخواست کی جس پر چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی عاطف چوہدری نے کہا کہ خالی پوسٹوں پر تعیناتی بارے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تک آپ کے مسئلے کے حل کے لیے جائیں گے۔

اسٹوڈنٹس کے ساتھ خطاب میں انہوں نے کہا کہ طلباء کے لیے اسکول گھر کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ شہر بھی ہمارا گھر ہے اس کی صفائی کا خیال رکھنا طلباء کا فرض عین بھی ہے۔ ہر شہری اپنی اخلاقی ذمہ داری نبھائے۔