اسلام آباد(لاہورنامہ)وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ برائے بین المذاہب طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ موجود ہ حالات میں جنیوا کانفرنس میں پاکستان کو بہت بڑی کامیابی ملی ہے. مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر عالمی برادری بالخصوصی اسلامی عرب ممالک کے مشکور ہیں.
گزشتہ روز وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں جنیوا کانفرنس میں پاکستان کو بہت بڑی کامیابی ملی ہے، عالمی برادری نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، یہ عالمی دنیا کا موجودہ قیادت پر اعتماد کا اظہارہے.
عالمی برادری بالخصوص اسلامی عرب ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہمیں تمام تر اختلافات بھلا کر ملک کو مضبوط کرنا ہے جو لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں پھیلا رہے تھے انکو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اس سوچ سے باہر نکل کر ملک وقوم کا سوچنا ہو گاعمران خان آج کہتے ہیں شہباز شریف مانگنے گئے ہیں کیا عمران صاحب اپنے دور میں مانگنے نہیں جاتے تھے .
عمران کو اپنی ضد اور انا سے نکل کر ملک وقوم کاسوچنا چاہیے حوصلہ رکھیں انتخابات آ جائیں گے پتا چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہے۔