لاہور (لاہورنامہ) وفاقی وزیر ریلویز و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کسی کو بھی سیاسی طور پرمائنس نہیں کیا جا سکتا، اگر کوئی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے مائنس ہوجائے تواور بات ہے۔
انہوں نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل اور نااہلی کسی کو سیاسی طور پر مائنس نہیں کر سکتی۔وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاستدان ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا بند کریں جس سے ملک میں استحقام آئے گا ۔
انہوں نے فواد چوہدری کی جانب سے عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کی بات کے سوال پر کہا کہ کسی کو سیاسی طور مائنس نہیں کیا جا سکتا، اپنے کرتوتوں سے ہو جائے تو اور بات ہے’۔