شنگھائی کی جی ڈی پی

سال 2023 شنگھائی کی جی ڈی پی میں 5.5 فیصد سے زیادہ اضافے کی توقع

بیجنگ (لاہورنامہ)ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی اطلاع کے مطابق شنگھائی کے میئر گونگ زنگ نے اپنی حکومتی ورک رپورٹ میں کہا کہ 2023 میں شنگھائی کی جی ڈی پی میں 5.5 فیصد سے زیادہ اضافے کی توقع ہے۔

جمعرات کے روز اطلاع میں مزید کہا گیا کہ شنگھائی کا جی ڈی پی ہدف 2022 میں نیشنل پیپلز کانگریس میں مقرر کردہ 5% قومی ہدف سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

بعض ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ 2022 میں چین میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات میں نرمی، 2023 میں چین کی اقتصادی بحالی کی بنیاد رکھے گی۔

بلومبرگ کی ایک تبصرے میں کہا گیا ہے کہ چین کے تیزی سے "دوبارہ کھلنے” نے معیشت کو بحال کرنے کا موقع فراہم کیاہے، اور وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے سخت اقدامات کی وجہ سے چین کی معیشت پر پڑنے والے اثرات سےفوری طور پر نکلنے میں مدد دی ہے۔

اس وقت چین کی اقتصادی ترقی کی موجودہ رفتار 2008 اور 2012 میں تیز رفتار اقتصادی ترقی کے دور سے ملتی جلتی ہے۔