کراچی(لاہورنامہ)وفاقی وزیر امین الحق نے کہاہے کہ جی ڈی پی کا تعلیم پر تین فیصد خرچ کیا جاتا ہے جو کم سے کم دس فیصد خرچ کرنا چاہیے۔
آئی بی ایم کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جی ڈی پی کا تعلیم پر تین فیصد خرچ کیا جاتا ہے جو کم سے کم دس فیصد خرچ کرنا چاہیے،پڑھا لکھا پاکستان ہی کامیاب اور ترقی کی ضمانت ہے۔
انہوں نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمے میں اس سال اٹھایس منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور موصلات کو بہتر کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں ،پاکستان میں موبائل فون کی تیاری کا کام شروع ہو چکا ہے اور بائیس کمپنیاں کام کر رہی ہیں ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ کوئی معاشرہ جب تک خواتین کو شراکت داری کا حصہ دار نہیں بنائے گا ترقی نہیں کر سکتا ،اس سال جون سے پہلے پاکستان میں 5G کو لانچ کیا جا رہے۔