اسلام آباد(لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ انشا اللہ اگلے 2ہفتوں میں وفاقی حکومت کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل قومی انتخابات کی راہ ہموار کرنے کی طرف اہم قدم ہو گا۔پی ٹی آئی کے رہنماء فواد چوہدری نے کہاکہ ملک میں انتخابات کا ڈنکا بجے گا۔انہوں نے کہاکہ اصل معاملہ سیاسی استحکام کا ہے، معاشی استحکام اتنا بھی مشکل نہیں۔