اسلام آباد(لاہورنامہ)الیکشن کمیشن نے 25اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی ہے جس میں سینیٹ کے 4اور قومی اسمبلی کے 21اراکین شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹر احمد خان اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی رکنیت بھی بحال کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے نور عالم خان، رضا ربانی کھر، سید باسط احمد سلطان کی رکنیت بھی بحال کردی، شزہ فاطمہ خواجہ، مسرت آصف خواجہ، شاہدہ رحمانی کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی ہے۔