اسلام آباد(لاہورنامہ) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری عدالتی حکم سے منسوب کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتیں گرفتاری کا حکم دیں تو گرفتاری ہوگی۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو مبارک ہو کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو ، فرح گوگی راج کا خاتمہ ہوا، خیبرپختونخوا میں سفید بزدار ہے میراخیال ہے ایک دو روز میں چلا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتیں گرفتاری کا حکم دیں تو گرفتاری ہوگی۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ ہم نے عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ اگر مگر چھوڑیں الیکشن میں آئیں۔وزیرداخلہ نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے10سے 12لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا وہ اسمبلی نہیں توڑناچاہتے، گورنر نے آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اعتماد کے ووٹ لینا کا کہا۔
انہوں نے کہاکہ ہم بھرپور انداز سے الیکشن لڑیں گے، الیکشن مہم شروع ہوگی تو سب کو پتا چل جائیگاکہ ن لیگ کا ووٹرسپورٹرمتحرک ہے۔