لاہور(لاہورنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ داتا دربار پارکنگ پلازہ 4ارب کا منصوبہ ہے ، جو 6ماہ میں مکمل ہوگا ، جیسا مدینہ منورہ میں الیکٹرک چھتری کا نظام ہے .
ویسا ہی یہاں پنجاب حکومت داتا دربار میں 25کروڑ خرچ کی لاگت سے شروع کردیا ہے . پاکپتن میں چھتری کے نظام کا آغاز کیا جائے گا ۔
منگل کے روز داتا دربار پارکنگ پلازہ اور انڈرپاس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا لنگر کے گرافٹ کی بھی ہدایت کی ہے ، فوڈ اتھارٹی کو ہدایت جارکی ہے کہ خوراک کے معیار کو بہتر بنائیں ، اور یہاں رہنے کا قیام کریں .
عوام کو تنگ نہ کیا جائے ، عمر رسیدہ پیدل چلنے زائرین کیلئے لفٹ کا انتظام کررہے ہیں، پلازہ میں 4شیشے والی لفٹ کا آغاز کیا جائے گا ، کہ عمر رشیدہ افراد کیلئے آسانی ہوسکے ، اس سے قبل لاہور کو 20ارب روپے کا پیکج دیا ، گزشتہ روز آغاز کئے گئے افتتاح میں 15ارب خرچ کئے گئے ، سڑکوں اور سیوریج کے نظام کیلئے کمشنر کو سیکرٹری ہاؤسنگ کو شامل کرنے کی ہدایت کی ہے.
یہ شریف لاہور کے مامے بنتے ہیں، لیکن کام نہیں کیا ، شریف برادران کا صرف کھانے پینے کا پروگرام جاری رہا ، شریف برادران نے باز نہیں آنا ، میاں صاحب کے حلقے سمن آباد میں ایک سٹیڈیم ، شاہدرہ میں ملٹی لیول فلائی اوور کے پراجیکٹ قائم کئے گئے ہیں، داتا دربار میں عرس کیلئے بہترین انتظام کریں، باہر سے آنے والے زائرین کو بند سڑکوں کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.
فارن ایکسچینج لانے کیلئے ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنی چاہیے ، اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹ طور پر پالیسی کو یقینی بنایا جائے گا داتا صاحب کی خدمات کے نتیجے میں لوگوں کی دعائیں حاصل کرنی چاہئیں ، یہاں اسلام عقیدت مند افراد کی وجہ سے پھیلا کر جعلی حکمرانوں کے ذریعے تعلیم کیلئے ختم ہوا ، پن یونیورسٹی کا آغاز کیا گیا .
ایم فل کرنے والے طلباء کیلئے اچھا مضمون ہوگا ، پاکپتن اور دیگر جگہوں میںدین کے حوالے سے ریسرچ کی جائے گی ، یہ ریسرچ تعلیم میں شامل کی جائے گی ، تاکہ لوگوں کو دینکے حوالے سے بہترین تعلیمات ملک سکے ۔ سب سے بڑی دین کی خدمت کرنے والی جگہ رائیونڈ ہے ، رائیونڈ میں ڈی جی کو ثواب حاصل ہے .
انہوں نے رائیونڈ میں بہترین کام کئے ، 20سال نواز شریف اور اس کے ٹولے نے کوئی کام نہیں کیا، یہاں لوگوں کو تنگ کرنا ور جھوٹے پرچے دائر کئے گئے یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان کی حکومت کی پالیسی کے تحت دین کے فروغ کے کام کو جاری رکھیں گے ، انشاء الہ مستقبل میںہماری آنے والی نسلیں مضبوط بن کر ابھرے گی ۔