کراچی (لاہورنامہ) لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا کو گٹر قرار دے دیا ہے۔
بشری انصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصا ٹوئٹر پر اپنے نام سے جعلی اکائونٹس کے ذریعے سیاستدانوں کے خلاف غیر اخلاقی گفتگو پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ۔اپنے ویڈیو بیان میں بشری انصاری نے کہا کہ میرے جعلی ٹوئٹر اکائونٹ سے عمران خان کے خلاف باتیں کی گئیں، میراایسے بیانات سے کوئی تعلق نہیں۔
اس کے علاوہ بشری انصاری نے انسٹاگرام پر بھی ان کے ایک جعلی ٹوئٹراکائونٹ سے کی گئی ٹوئٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔تصویر کے ساتھ ہی بشری انصاری نے لکھا کہ وہ عام طور پر ٹوئٹر استعمال نہیں کرتی، 2 سال میں ایک بار ہی ٹویٹ کی ہوگی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگوں کو کیا مسئلہ ہے، براہ کرم اس سلسلے کو روکا جائے۔انسٹاگرام پر ایک فالوور کے تبصرے پر بشری انصاری نے مزید کہا کہ کاش آپ کی آنکھیں ہوتیں تو آپ پڑھ لیتے کہ یہ میرے نام پر بنا ہوا جعلی اکائونٹ ہے، میں ٹوئٹ نہیں کرتی اور مجھے ٹوئٹر گٹر سے نفرت ہے۔