بیجنگ (لاہورنامہ) چینی حکومت نے وائٹ پیپر "نئے دور میں چین کی سبز ترقی” جاری کیا۔
وائٹ پیپر میں گزشتہ دس سالوں میں چین کی سبز ترقی کے اقدامات اور کامیابیوں کا خلاصہ بیان کیا گیا ہے، چین کی سبز ترقی کے بنیادی تصورات اور عملی تجربے کی وضاحت کی گئی ہے۔
وائٹ پیپر کے اہم مندرجات یہ ہیں:
سب سے پہلے، نئے دور میں چین کی سبز ترقی کا بنیادی تصور : یعنی عوام پر مبنی ترقیاتی تصور پر عمل درآمد ، چینی قوم کی پائیدار ترقی پر پوری توجہ ، جامع انتظام و انصرام کے تصور اور مجموعی منصوبہ بندی کا صحیح معنوں میں نفاذ، عالمی پائیدار ترقی کے لئے کوشش، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر عمل ۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ چین ہمیشہ عالمی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر میں ایک اہم شراکت دار اور رہنما رہےگا، اور عالمی پائیدار ترقی میں چینی دانش مندی اور طاقت کا حصہ ڈالا جائے گا.
دوسرا، نئے دور میں چین کی سبز ترقی کی مشق اور تاثیر:گزشتہ دس سالوں میں، چین کے ماحول کے معیار میں مسلسل بہتری آئی ، معاشی اور معاشرتی ترقی کا توازن برقرار رکھا گیا ، سبز پیداوار کے طریقوں کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا گیا، سبز طرز زندگی کی وکالت کی گئی اور ادارہ جاتی میکانزم کو مزید بہتر بنایا گیا ۔
تیسرا، چین دنیا کے ساتھ مل کر زمین کو ایک خوبصورت گھر کی مانند تعمیر کرے گا۔زمین وہ واحد گھر ہے جس پر تمام انسانیت کا انحصار ہے ، اور ایک خوبصورت گھر کی تعمیر انسانیت کا مشترکہ خواب ہے۔ چین نے عالمی موسمیاتی مذاکرات کے ایجنڈے میں فعال اور تعمیری طور پر حصہ لیا ہے اور پیرس معاہدے کے نفاذ میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔
آب و ہوا کی تبدیلی پر جنوب-جنوب تعاون کو فعال طور پر آگے بڑھانا، گرین "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینا، وسیع اور عملی سبز بین الاقوامی تعاون کو انجام دینا، اور مشترکہ طور پر عالمی پائیدار ترقی کو فروغ دینا چین کی دیرینہ جستجو ہے.
متعلقہ انچارج نے بتایا کہ چین سرسبز ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا، ایک ایسی جدت کاری کو فروغ دے گا جس میں انسان اور فطرت ہم آہنگی کے ساتھ رہیں گے، اور مشترکہ طور پر ایک صاف ستھری اور زیادہ خوبصورت دنیا کی تعمیر کے لئے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ اتحاد اور تعاون کیا جائے گا۔