ترقی کے زیادہ مواقع

کھلے چین سے دنیا کو ترقی کے زیادہ مواقع ملیں گے، رپورٹ

بیجنگ (لاہورنامہ) عالمی کساد بازاری میں اضافے اور تحفظ پسندی بڑھنے کے تناظر میں چین کھلے پن اور تعاون کے راستے پر گامزن ہے۔ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے کئی مواقع پر دنیا میں کھلے پن پر قائم رہنے اور اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے کا پختہ عزم ظاہر کیا۔

چین کے کھلے پن سے عالمی ترقی کو زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔حال ہی میں جاری کردہ سال دو ہزار بائیس میں چین کی بیرونی تجارت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چین میں درآمد ات و برآمدات کا مجموعی حجم 40ٹریلین یوان سے تجاوز کر چکا ہے۔

سال دو ہزار بائیس میں چین اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں 19۔4 فیصد کااضافہ ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس کے بعد منعقدہ پہلی اہم ایکسپو یعنی پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سےخطاب کرتے ہوئے بھی شی جن پھنگ نے کھلے پن پر زور دیا۔

ان بیانات کے علاوہ چین ٹھوس اقدامات سے کھلے پن پر عمل پیرا ہے۔عالمی کھلے پن کی رپورٹ 2022 کے مطابق چین کو اعلیٰ معیار کے کھلے پن پر قائم رہتے ہوئے پیش رفت ملی ہے اور چین عالمی اقتصادی ترقی کی اہم قوت محرکہ بن چکا ہے۔ چین دنیا کے ساتھ ترقی کے ثمرات شیئر کرنا چاہتا ہے۔کھلے چین سے دنیا کو ترقی کے زیادہ مواقع ملیں گے۔