سروائیکل کینسر

لیڈی ایچی سن ہسپتال میں سروائیکل کینسر آگاہی واک ،سیمینار کا انعقاد

لاہور (لاہورنامہ)لیڈی ایچی سن ہسپتال میں سروائیکل کینسر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیر احمد ملک، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ملک اور پروفیسر ڈاکٹر مہر النسانے کی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، ڈاکٹر منیر احمد ملک، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ملک اور پروفیسر ڈاکٹر مہر النسانے شرکاکو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا اور ان عزم کا اعادہ کیا کہ مریضوں اور انکے لواحقین کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔

واک کا مقصد خواتین میں سروائیکل کینسر کی بروقت تشخیص اور بروقت علاج معالجہ سے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا۔ واک کے موقع ڈاکٹر رعنا مظہر، ڈاکٹر خدیجہ وحید، ڈاکٹر آمنہ ضیائ، ڈاکٹر عابدہ ساجد سمیت دیگر ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔