مریم نواز کی وطن واپسی

مریم نواز کی 27 جنوری کو وطن واپسی پربھرپور استقبال کا فیصلہ

اسلام آباد (لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن )نے مریم نواز کی وطن واپسی پر ان کا بھرپور استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے حوالے سے لاہور میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں ن لیگ کے ارکانِ صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکانِ اسمبلی اپنے حلقوں سے کارکنان کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے جبکہ ایئرپورٹ کے قریب مریم نواز کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا۔اس موقع پر شہر بھر کو پارٹی کے بینرز ، فلیکسز اور جھنڈوں سے سجایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیملی ذرائع نے تصدیق کی کہ مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے پاکستان روانہ ہوں گی۔فیملی ذرائع کے مطابق ان کے ہمراہ خاندان کے چند افراد اور پارٹی کارکن بھی پاکستان آئیں گے۔