حناپرویز بٹ

نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والے خود مائنس ہوگئے ، حناپرویز بٹ

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن) کی رہنما حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کے پرتپاک استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

انشاءاللہ آئندہ ماہ میاں نوازشریف کی واپسی بھی تاریخی استقبال سے ہوگی۔نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والے خود مائنس ہوگئے ہیں۔آنے والا دور میاں نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی جڑیں پاکستان کے عوام میں ہے اس لیے کوئی ڈکٹیٹر یا مہرہ مسلم لیگ (ن) کو ختم نہیں کرسکا۔

میاں نوازشریف کو مائنس کرنے کی تیس سالوں سے کوشش ہورہی ہے لیکن پاکستان کے عوام ہر بار پہلے سے زیادہ طاقت سے نوازشریف کو اقتدار میں واپس لاتے ہیں۔سیاسی بہروپیہ خود کو قوم کا لیڈر ثابت کرنے کےلئے روز خطاب کرتا ہے ۔

عوام کا پسندیدہ لیڈر وہی ہوتا ہے جو عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا پاکستان کے روز ڈیفالٹ کی باتیں وہی لوگ کررہے ہیں جو اسکے ذمہ دار ہیں ۔پاکستان کو دیوالیہ ہوتا دیکھنے والوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

پاکستان پرمشکل وقت ضرورت ہے لیکن یہ زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہے گا۔وزیراعظم میاں شہبازشریف پوری دیانتداری سے ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کےلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔جب آپ ایمانداری سے کوئی نیک کام کررہے ہوں تو اللہ تعالی بھی آپ کی مدد کرتا ہے۔انشاءاللہ اللہ تعالی شہبازشریف کی بھی ضرور مدد کرینگے۔