لاہور (لاہورنامہ) پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) کے سی ای او عمران امین جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ( سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، نے سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ اور کلمہ چوک انڈر پاس ریموڈلنگ منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
چیئرمین پی سی بی ڈی ڈی اے فضیل آصف جاہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل پی سی بی ڈی ڈی اے ریاض حسین، پی سی بی ڈی ڈی اے کی ٹیکنیکل ٹیم اور پی سی بی ڈی ڈی اے کے کنٹریکٹرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں پی سی بی ڈی ڈی اے کے سی ای او کو سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ اور کلمہ چوک انڈر پاس ریموڈلنگ پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ سیشن کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل پی سی بی ڈی ڈی اے، جناب ریاض حسین نے حاضرین کو بتایا کہ علی زیب روڈ پر جلد ہی دو سمپ پمپ لگائے جائیں گے، پیچیدہ ریٹیننگ پائلز بھی مکمل ہو چکی ہیں۔ سینٹ میری پارک میں بارش کے پانی کے ذخیرہ کرنے والے ٹینک کی کھدائی بھی مکمل ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈر پاس کی چھت کا کام جاری ہے اور جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
اس موقع پر سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ ”ہم اپنی ٹائم لائن اور بجٹ تخمینہ کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ہم منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے پر عزم ہیں۔ ہماری اولین ترجیح لاہور کے شہریوں کو ان کے روزمرہ کے سفر میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔
اتھارٹی فروری 2023 کے آخر تک کلمہ چوک انڈر پاس اور دیگر ملحقہ سڑکوں کو فعال کر دے گی اور مارچ 2023 کے وسط تک سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ کے دونوں بیرلز مکمل کر لی جائیں گی۔