اسلام آباد (لاہورنامہ)رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مستقبل نوشتہ دیوار ہے، قوم کو انتخابات کا بے صبری سے انتظار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، آج قومی اسمبلی سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر ہمارا سامنا کرنے سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خوف نے امپورٹڈ حکومت کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔