رجب کاچاند

رجب کاچاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس اتوار کو ہوگا

لاہور(لاہورنامہ)ماہِ رجب کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس اتوارکو ہوگا ۔

اسلام آباد میں ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا سید عبد الخبیر آزاد کریں گے ۔جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے جو چاند نظر آنے یا نہ آنے کی شہادت دیں گی ۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اتوار کی شام کو ہلال کی رویت نہیں ہو گی اور ملک بھر میں یکم رجب 1444منگل 24جنوری 2023کو ہو گی ۔