اسلام آباد(لاہورنامہ) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں وزارت عظمی کے امیدوار نواز شریف خود یاجسے وہ چاہیں گے وہ ہوگا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ کل الیکشن کرالیں لیکن عمران خان نتائج تسلیم نہیں کریگا، عمران خان کہتا ہے مجھے اقتدارنہ ملے توپاکستان پر ایٹم بم گرادو، اگر یہ اقتدار میں آ گیا تو ملک کا بھٹہ بٹھا دے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں وزارت عظمی کے امیدوار نواز شریف خود یا جسے وہ چاہیں گے وہ ہوگا۔