سونے کی قیمتوں

فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450روپے اور 385روپے کی کمی

کراچی: فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450روپے اور 385روپے کی کمی واقع ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5ڈالر کی کمی سے 1294ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کوفی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450روپے اور 385روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 68700روپے اورفی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 58900روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 870روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت745 روپے 88 پیسے پر مستحکم رہی