لاہو ر(لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے لاہور کے ٹول پلازہ پر گرفتار رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ۔
اس موقع پر فرخ حبیب کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔اس دوران فرخ حبیب پولیس اہلکاروں کو مسلسل بولتے رہے کہ فواد چوہدری کو لاہور ہائیکورٹ بلارہی ہے، ہم عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔
لاہور ٹول پلازہ پر فرخ حبیب سکیورٹی اداروں کی گاڑیوں کے سامنے آگئے اور کہا کہ گاڑی میرے اوپر سے جائے گی۔فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کالا شاہ کاکو روک کر بھی پولیس کو دہائی دی ہے اس کے باوجود عدالتی احکامات نظر انداز کر دیئے اور ہمارے اوپر فائر بھی کیا۔