محمد جاوید قصوری

علماء اکرام منبر ومحراب کے ذریعے اسلامی انقلاب کو جاری رکھیں، محمد جاوید قصوری

لاہور (لاہورنامہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ علماء اکرام منبر ومحراب کے ذریعے اسلامی انقلاب کی جدوجہدکو تیز کریں۔

علماء انبیاء کے وارث ہیں اور یہی اس فریضے کو سر انجام دیں۔علماء اکرام منبر رسولﷺ سے لوگوں کو ووٹ کے ذریعے اسلامی نظام کے نفاذ میں شامل ہونے کی دعوت دیں۔جماعت اسلامی لاہور علماء اکرام سے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔اسلامی نظام کے بغیر اس ملک میں استحکام نہیں آ سکتا۔

جماعت اسلامی پاکستان میں سراج الحق کی قیادت میں اسلامی نظام قائم کرے گی۔سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے عالمی امن خطرے میں پڑگیا۔اس عمل سے پوری دنیا کے مسلمان غم سے نڈھال اورسراپا احتجاج ہیں۔اقوم متحدہ عالمی امن تباہ کرنے والے ملک پر پابندیا ں لگائے، تمام اسلامی ممالک اس کا بائیکاٹ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام منصورہ میں عظیم الشان علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، مولانا عبدالرحیم اشرفی، ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی،شیخ القرآن مولانا عبد المالک،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، محمد جاوید قصوری ،خالد احمد بٹ ،میاں ذکراﷲ مجاہد،مختار احمد خان سواتی، قاری وقار چترالی ،علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، مولانا شمشیر علی، امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد، سرپرست جمعیت اتحاد العلماء لاہور مولانا عطاء الرحمن سینکڑوں علماء کرام نے شرکت کی۔

علماء کنونشن کے شرکاء نے مشترکہ طور پر ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔