پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج

لاہور( لاہورنامہ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔

جوڈیشل ایکٹیو ازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہیں۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے برعکس ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دیا جائے۔