چینی سیاحوں کے منتطر

دنیا کے سیاحتی مقامات ایک بار پھر سے چینی سیاحوں کے منتطر ، نیویارک ٹائمز

نیو یا رک (لاہورنامہ) نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اگر چہ چین کی جانب سے غیرملکی سیاحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے تاہم دنیا بھر کے مقبول سیاحتی مقامات ایک بار پھر سے چینی سیاحوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

اس وقت تھائی لینڈ، سنگاپور سمیت چین کے قریب واقع ممالک کی سیاحتی صعنت میں اضافہ ہوا ہے لیکن برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سمیت چین سے دور ممالک اب بھی چینی سیاحوں کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔

برطانوی محکمہ سیاحت کا خیال ہے کہ چینی سیاحوں کی برطانیہ میں واپسی ایک سست عمل ہو گا۔ پروازوں کی کمی، مہنگے ٹکٹ اور ویزہ کے مسائل ان کی راہ میں رکاوٹ ہوں گے۔

تھائی لینڈ کی سیاحتی صنعت کے ماہر ین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ سیاحتی صنعت عروج رواں سال کی دوسری سہ ماہی تک آئے گا۔