بیجنگ (لاہورنامہ) چائنا چائنا میڈیا گروپ کے ایشیا اور افریقہ لینگویج پروگرام سینٹر اور تھائی لینڈ نیشن ٹی وی کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ "وزٹ چائنا” کالم نے آٹھویں تھائی لینڈ گولڈن جنری ایوارڈز کے "ماس میڈیا کیٹیگری” میں بہترین ٹی وی پروگرام ایوارڈ جیتا۔
تھائی ٹیلی ویژن کے سب سے بااثر ایوارڈز میں سے ایک یہ ایوارڈ پہلی بار کسی غیر ملکی میڈیا کے تیار کردہ پروگرام کو پیش کیا گیا ہے۔ تھائی آرگنائزر کا کہنا تھا کہ اس کالم نے تھائی ناظرین کے لیے حقیقی چین کو سمجھنے کے لیے ایک کھڑکی کھول دی ہے اور اس کی سماجی قدر بہت زیادہ ہے۔
"وزٹ چائنا” کو باضابطہ طور پر اپریل 2022 میں لانچ کیا گیا تھا اور یہ پہلا دستاویزی + تبصرہ کا کالم ہے جس کی تیاری چینی میڈیا کرتا ہے اور تھائی لینڈ میں مین اسٹریم میڈیا کے ذریعہ نشر کیا جاتا ہے۔ اس کالم میں تین ذیلی کالم شامل ہیں.
"چین میں تھائی لوگ”، "چائنا ٹاک” اور "چائنا تھائی اسپیشل”۔پروگرام کے لانچ کے بعد سے ، اسے تھائی ناظرین سے پرجوش رد عمل ملا ہے۔ تھائی لینڈ کے سابق نائب وزیر اعظم اور تھائی چائنیز پروموشن کمیٹی کے چیئرمین فینج جاروسومبٹ نے کہا کہ یہ کالم ہمیں چین کو مغربی ممالک سے مختلف نقطہ نظر سے دیکھنے، چین میں جدوجہد کرنے والے عام لوگوں کے لامحدود امکانات کو دیکھنے اور گرم جوشی اور امید سے بھرپور چین میں ہونے والی کہانیوں کو دیکھنے کا موقع دیتا ہے۔
امید ہے کہ سی ایم جی کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کیا جائےگا اور دونوں عوام کے درمیان رابطے اور تفہیم کو بڑھایا جائے گا۔