سراج الحق، پشاور دھماکہ

پشاور دھماکہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی، صوبائی حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے

پشاور(لاہورنامہ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاول دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے اور مرکزی و صوبائی حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے، واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.

منگل کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، پولیس نے ہمیشہ مشکل وقت میں خدمات انجام دی ہیں، پورے ملک میں سوگ منایا جانا چاہیے تھا.

انہوں نے کہا کہ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کو بچانے کے لیئے ان پاس کیا پلان ہے، افغانستان افغانیوں کا ہے وہ اپنے ملک کو سنبھال سکتے ہیں، اپنے ملک کو سنبھالنے کی کوشش کریں افغانستان کو افغانیوں کے لئے چھوڑیں.

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت سو بار افغانستان کے ساتھ مذاکرات کرے لیکن اپنی قوم کو بھی تحفظ دے، اگر ملک کو تحفظ نہیں دے سکتے تو ناکامی تسلیم کریں، نیشنل سکیورٹی پلان کے سارے فیصلے ردی کی ٹھوکریوں میں ہیں۔