انسانی حقوق

چین کا جاپان میں انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

اقوا م متحدہ (لاہورنامہ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے کنٹری ہیومن رائٹس ریویو ورکنگ گروپ کا 42 واں اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہوا جس میں جاپان میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

چین کی نمائندہ نے اجلاس میں جاپان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔چین کی نمائندہ نے کہا کہ جاپان میں خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد، انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال جیسے سنگین مسائل موجود ہیں۔

جاپان میں اقلیتیں مسلسل امتیازی سلوک اور نفرت انگیز تقاریر کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کی تیاریوں سے ہمسایہ ممالک ، انسانی صحت اور دیگر انسانی حقوق کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے چار نکاتی تجاویز پیش کیں ۔

پہلی تجویز یہ کہ نسلی امتیاز اور نفرت انگیز تقاریر کی حوصلہ شکنی کے لئے مؤثر قانونی اور انتظامی اقدامات کیے جائیں۔ دوسری یہ کہ انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جائے۔ تیسری تجویز یہ پیش کی گئی کہ جارحیت کا سامنا کرتے ہوئے اس حوالے سے تاریخی مسائل کو ذمہ دارانہ انداز میں مناسب طریقے سے حل کیا جائے اور متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جائے.

اور چوتھی تجویز یہ کہ بین الاقوامی برادری کے جائز اور معقول مطالبات کو اہمیت دیتے ہوئے جوہری آلودہ پانی کے مسئلے کو شفاف اور محفوظ طریقے سے حل کیا جائے ۔