شاہد خاقان عباسی

لیگی رہنما محمد زبیر کی شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی تصدیق

اسلام آباد (لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ترجمان اور پارٹی رہنما محمد زبیر نے تصدیق کی ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کے سینیئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ پارٹی کے کارکن ہیں اور سینئر رہنما ہیں، میرے خیال میں سینئر نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے سے ان کے قد میں کوئی فرق نہیں پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت سینئر رہنما ہیں، وزیراعظم رہ چکے ہیں، ان کے پیشہ ورانہ تجربے، سیاسی سوجھ بوجھ اور سیاسی تجربے کی پارٹی کو ضرورت ہے۔