بہاولپور(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین سن لیں ، ہم میدان میں اتر چکے ہیں، الیکشن جب بھی ہوں گے کلین سویپ کریں گے.
مہنگائی کا احساس اور دل کوتکلیف ہے ،ہمیں جن حالات میں ملک ملا شکر کرو پاکستان بچ گیا ہے، نواز شریف کے اگر 9 سال پاکستان کی 75 سالہ تاریخ سے نکال دو تو باقی کھنڈرات بچتے ہیں،یہ اگلے 12 سال کا پلان بنا کر بیٹھے تھے، جنہوں نے چار سالوں میں یہ حال کیا تو پانچ سال یہ ٹولہ بیٹھا رہتا تو کیا حال کرتے؟
آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑتی ہیں، معاہدہ عمران خان نے کیا تھا، جب کرسی ہلتی نظر آئی تو معاہدے کی خلاف ورزی کر کے چلا گیا جس کا خمیازہ عوام اور حکومت بھگت رہی ہے،دہشت گردی کی بات کرنے والا کان کھول کر سن لے، جب وزیر اعظم رہا تو ایک بھی میٹنگ میں نہیں گیا.
جس کو ہاتھ، آنکھیں کہتا تھا وہ افغانستان میں کھڑا ہو کر قہوہ پی رہا تھا، میرے عہدے کے حوالے سے بڑی بات ہو رہی ہے، کارکنوں کی محبت ساتھ ہے، کسی عہدے کی محتاج نہیں، نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے، نوجوان میرا ہر اول دستہ ہوں گے۔
بدھ کو تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ پشاور میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، شہدا کے اللہ تعالی درجات بلند فرمائے۔مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے لندن سے سلام بھیجا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب سے اقتدار سنبھالا مخالفین نے سمجھ لیا شاید (ن)لیگ خاموش، کمزور ہو گئی ہے، کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر ان لوگوں کو کہتی ہوں اب مسلم لیگ کی باری ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے رانا ثناء اللہ کو لندن بلایا تھا، میاں صاحب نے کہا تنظیمی کنونشن کا آغاز بہاولپور سے ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ، نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے، نوجوان میرا ہر اول دستہ ہوں گے، نوجوان، خواتین کے نئے ونگ تشکیل دیئے جائیں گے.
میرے عہدے کے حوالے سے بڑی بات ہو رہی ہے، کارکنوں کی محبت ساتھ ہے کسی عہدے کی محتاج نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ عہدوں کے بغیر بھی کارکنوں کے شانہ بشانہ تھی، کارکنوں نے برے وقت میں نواز شریف کا ساتھ دیا، سلام کرتی ہوں، جب کوئی عہدہ نہیں تھا تب اور آج بھی میری سب سے بڑی طاقت ہے، موروثیت کی بڑی باتیں ہو رہی ہیں. عوام کے پیار کو موروثیت نہیں جمہوریت کہتے ہیں.
مران کے 4 سالہ جبر کے دور میں کارکنوں نے ساتھ نبھایا جس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ جب میڈیا پر میری اور نواز شریف کی آواز کو بند کیا گیا تو کارکن آواز بنے تھے، ارشد ملک نے نواز شریف کی بے گناہی کا ثبوت دیا۔انہوں نے کہاکہ مجھے علم ہے پاکستان میں مہنگائی ہے، آٹا، تیل، چینی مہنگی ہے، احساس ہے اور دل کو تکلیف بھی ہے، نواز شریف مشکل فیصلوں کے حوالے سے لندن میں پریشان ہیں.
جن حالات میں ملک ملا شکر کرو پاکستان بچ گیا ہے۔مسلم لیگ (ن)کی صدر نے کہا کہ یہ اگلے 12 سال کا پلان بنا کر بیٹھے تھے، جنہوں نے چار سالوں میں یہ حال کیا تو پانچ سال یہ ٹولہ بیٹھا رہتا تو کیا حال کرتے؟، کھلاڑیوں، اناڑیوں نے معیشت پر خودکش حملے کیے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ہمارے لیے بہت آسان تھا اس نے جس دن اسمبلی توڑی تو ہم دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیتے، مسلم لیگ (ن)پاگل نہیں، ہم نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا، نوازشریف نے کہا کسی کی دھمکی میں الیکشن نہیں کروائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جس نے کبھی پیسے سے پیاز، ٹماٹر خریدا ہو اسے مہنگائی کا پتا ہوتا ہے، یہ بار بار کہتا ہے ملک سری لنکا بن جائے، یاد رکھنا نواز شریف، شہباز شریف نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا ہے۔