فواد چوہدری

حیران ہوں مریم نواز کے بیانات پر کسی ادارے کا ایکشن نظر نہیں آیا،فواد چوہدری

لاہور (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حیران ہوں کہ مریم نواز کے بیانات پر کسی ادارے کا ایکشن نظر نہیں آیا،اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو طے کرنا ہو گا کہ پاکستان کو کیسے چلانا ہے۔

انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اداروں کو کھلے عام دھمکیاں دے رہی ہیں، اس وقت ان کے بیانات پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔ہمارے خلاف چھوٹی سی بات پر نوٹس لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ حکم پر عملدرآمد نہیں کرا سکی تو عدالتیں بے وقعت ہو جائیں گی، یہ عدالت کے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اداروں اور سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کو اسپیس دینے کی ضرورت ہے۔

اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو طے کرنا ہو گا کہ پاکستان کو کیسے چلانا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس حکومت نے الیکشن نہیں کروانے، الیکشن عوام کروائے گی، گورنر کہتے ہیں کہ وہ تاریخ دینے کے مجاز نہیں تو کیا اب صدر پاکستان کی طرف جائیں گے؟