اسد عمر

انتخابات میں تاخیر سے الیکشن کمیشن توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے، اسد عمر

لاہو ر(لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینے میں تاخیر کرکے الیکشن کمیشن توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 5دن سے زیادہ ہوگئے عدالت کا فیصلہ آئے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری سے انحراف کر رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن گورنر سے مشاورت کرکے فوری طور پر پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔