رانا مشہود احمد خان

آئندہ چند ہی روز میں بڑی گرفتاریاں ہوتی نظر آئیں گی، رانا مشہود احمد خان

لاہور( لاہورنامہ) رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں بڑی گرفتاریاں ہوتی نظر آئیں گی ، عمران خان آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ سے بچنا چاہ رہے ہیں.

انہیں توشہ خانہ کا حساب دینا پڑے گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں ، یہ چاہتے ملک میں سرمایہ کاری نہ آئے،آئندہ چند روز میں بڑی گرفتاریاں ہوتے دیکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی غلط پالیسیوں کیو جہ سے ملک دیوالیہ ہونے جارہا تھا ، پی ڈی ایم کی تیرہ جماعتوں نے بروقت فیصلہ کیے اور ملک کو اس نہج پر پہنچنے سے بچایا ۔