بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ایک یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یوکرین بحران کو ایک برس ہو چکا ہے اور چین اس بحران کے سیاسی حل پر ایک پوزیشن پیپر جاری کرے گا۔
ترجمان نے نشاندہی کی کہ یہ دستاویز صدر شی جن پھنگ کی اہم تجویز کی توثیق کرے گی، بشمول تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر عمل کیا جائے، تمام ممالک کے جائز سلامتی خدشات کو مدنظر رکھا جائے اور بحران کے پرامن حل کے لیے تمام سازگار کوششوں کی حمایت کی جائے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم اس بات کا اعادہ کریں گے کہ جوہری جنگ نہیں لڑی جا سکتی اور نہ ہی جیتی جا سکتی ہے، ہم سویلین جوہری تنصیبات کی حفاظت کا بھی مطالبہ کرتے ہیں اور جوہری بجلی گھروں پر حملوں کی مخالفت کرتے ہیں، اور ہم حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مشترکہ مخالفت کی بھی حمایت کریں گے۔
صورتحال جتنی پیچیدہ ہوگی، اتنا ہی تحمل اور عملی رویے اپنانے کی ضرورت ہوگی، جنگ جس قدر طویل ہوگی، اُسی قدر ہمیں امن کے لیے اپنی کوششوں سے دستبردار نہیں ہونا چاہیے۔ چین امن کے لیے اپنے عزم کو جاری رکھنے اور امن کے جلد حصول کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید رکھتا ہے۔