ڈاکٹرجاویداکرم , زیتون کالونی

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کا زیتون کالونی میں صحت سہولت سنٹرکاافتتاح

لاہور (لاہورنامہ) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے زیتون کالونی دروغہ والہ میں صحت سہولت کاافتتاح کیا۔اس موقع پرسی ای او محمد بلال امجد،میاں امجدبشیرودیگرذمہ داران موجودتھے۔

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے صحت سہولت میں طبی سہولیات کاتفصیلی جائزہ لیااور تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔سی ای اومحمد بلال امجدنے تقریب کے دوران صحت سہولت کے قیام کے مقاصدبیان کئے۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے تقریب کے دوران صحت سہولت سنٹرکے قیام میں کلیدی کرداراداکرنے والی شخصیات کے دوران اعزازی شیلڈزبھی تقسیم کیں۔محمدبلال امجدنے اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کی آمدپرشکریہ اداکیااور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

افتتاحی تقریب کے دوران نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کے بڑے بھائی اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس(ر)ملک محمد قیوم کے ایصال ثواب کیلئے دعامغفرت بھی پڑھی گئی۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ اللہ پاک کے نام سے شروع کئے گئے ہرکام میں برکت ہی ہوتی ہے۔جوشخص کارخیرمیں اللہ پاک کو اپناحصہ داربنالیتاہے تواللہ پاک اس کام کی ذمہ داری خوداٹھالیتاہے۔

جسٹس(ر)اکرم روڈصفاں والہ چوک میں اسی جذبہ کے تحت”آپکاکلینک“ چلارہے ہیں۔زیتون کالونی دروغہ والہ کے صحت سہولت کے ذریعے دکھی انسانیت کامفت علاج ومعالجہ کیاجائے گا۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ نبی کریم ﷺ کااسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

نبی کریم ﷺ کے راستے پر چلتے ہوئے ہمیں دکھی انسانیت کا سہارا بننا چاہئے۔ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیرحضرات کی کاوشوں سے عام آدمی کو بہترسہولیات فراہم کرنے میں مددحاصل ہوتی ہے۔ایک دن ہم سب نے مرجاناہے اس لئے کارخیرمیں حصہ ڈالناچاہئے۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ گنجان آبادعلاقہ جات میں صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے ایسے صحت سہولت کلیدی کرداراداکرسکتے ہیں۔ہمیں معاشرے میں صحت مندزندگی گزارنے کیلئے صحت مندلائف سٹائل اپناناہوگا۔نگران صوبائی وزیر صحت نے زیتون کالونی دروغہ والہ میں انتہائی شاندارصحت سہولت کے قیام پر محمدبلال امجداوران کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

صحت سہولت کے سی ای او محمدبلال امجدنے کہاکہ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاو یداکرم کی آمدہمارے لئے باعث فخراورباعث برکت ہے۔صحت سہولت کے آئیڈیاکونگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کے”آپکاکلینک“ سے متاثرہوکرعملی جامہ پہنایاگیاہے۔