مخالفت کا اعادہ

ہم امریکہ کی ان کاروائیوں کی سخت مخالفت کا اعادہ کرتے ہیں، کو نسل

بیجنگ (لاہورنامہ) امریکہ، جاپان اور نیدرلینڈز نے واشنگٹن میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت چین کے حوالے سے چپس برآمدی کنٹرول اقدامات کو توسیع دی جائے گی۔

امریکی محکمہ تجارت نے چھ چینی اداروں کو امریکی ایکسپورٹ کنٹرول "اینٹیٹی لسٹ” میں شامل کیا ہے۔چینی کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کی ایک پریس کانفرنس میں ترجمان نے کہا کہ یہ طرز عمل امریکہ کی جانب سے برآمدی کنٹرول اقدامات کے غلط استعمال، مارکیٹ قوانین کی خلاف ورزی، صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو کمزور کرنے اور مارکیٹ قوانین اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظم و نسق کو سنگین طور پر پامال کرنے کا باعث ہے۔

ہم امریکہ کی ان کاروائیوں کی سخت مخالفت کا اعادہ کرتے ہیں۔ تمام ممالک کی کاروباری برادری کو جدت طرازی، عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے تحفظ، استحکام اور ہمواریت کی حفاظت کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے، اور مشترکہ طور پر عالمی تجارت ، سرمایہ کاری اور عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کو فروغ دینا چاہئے۔